بھارت سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل پہنچ گیا

52 / 100

فوٹو:ایکس

ممبئی: میزبان بھارت سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل پہنچ گیا، ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے محمد شامی کی تباہ کن بولنگ پرفارمنس کے باعث نیوزی لینڈ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔  

بھارت کی جانب سے فاسٹ بولر محمد شامی 7 وکٹیں لے کر نمایاں رہے، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اسکے دونوں اوپنرز ڈیون کونوے اور راچن رویندرا 13، 13 رنز بنا کر 39 کے مجموعے تک پویلین لوٹے، دونوں کو محمد شامی نے آؤٹ کیا۔  

 اس کے بعد ڈیرل مچل اور کپتان کین ولیمسن کے درمیان 181 رنز کی پارٹنرشپ بنی جس نے نیوزی لینڈ کو جیت کی امید دلائی لیکن رن ریٹ بڑھتا رہا اور پہنچ سے دور ہوگیا۔ 

نیوزی لینڈ کے220 کے مجموعی اسکورپر بھارتی بولر محمد شامی ایک مرتبہ پھر اپنی ٹیم کے لیے مردِ بحران ثابت ہوئے اور انہوں نے پہلے 69 رنز بنانے والے کین ولیمسن اور پھر اسی مجموعے پر ٹام لیتھم کو صفر پر آؤٹ کردیا۔ 

ڈیرل مچل کا ساتھ گلین فلپس نے نبھایا، دونوں کے درمیان 75 رنز کی شراکت قائم ہوئی، تاہم اس مجموعے پر 41 رنز بنانے والے فلپس کو جسپریت بمرا نے آؤٹ کردیا۔ 

نیوزی لینڈ کے نئے آنے والے بلے باز مارک چیپمین بھی صرف 2 رنز کے مہمان ٹھہرے جنہیں کلدیپ یادیو نے باؤنڈری پر کیچ آؤٹ کروایا، ڈیرل مچل 46ویں اوور میں محمد شامی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

محمد شامی کی 7 وکٹوں کے علاوہ جسپریت بمرا، کلدیپ یادیو اور محمد سراج نے ایک ایک وکٹ لی۔اسکے بعد بھارتی بولرز نے یکے بعد دیگرے کیوی بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھا کر 327 رنز پر اسکی اننگز تمام کردی،محمد شامی پلیئر آف دی میچ قراردیئے گئے۔

اس سے قبل روہت شرمانے ٹاس جیت پرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور کپتان روہت شرما نے شُبمن گِل نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا اور اسکور 8.2 اوورز میں 71 رنز پر پہنچایا۔

اس سکور پرکپتان روہت شرما کو ٹِم ساؤتھی نے 47 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا،اپنی اننگ کے دوران روہت شرما نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی بنایا اور50 واں چھکا لگا کر ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹر کرس گیل کو پیچھے چھوڑا۔

اس کے بعد شُبمن گِل اور ویرات کوہلی نے پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور 164 رنز تک پہنچایا جس کے بعد شُبمن گِل 79 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے،دوسری وکٹ پر ویرات کوہلی اور شریاس ایر کے درمیان 164 رنز کی شراکت ہوئی۔

دوسری جانب سنچری بنا کر ویرات کوہلی نے بھی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ اپنے نام کیا اور انھوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف50 ویں سنچری مکمل کی،ویرات کوہلی 117 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

شریاس ایر نے 70 گیندوں پر 105 رنز بنائے،کے ایل راہول نے 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 کے ٹوٹل تک پہنچایا۔

شبمن گل آخری اوور میں دوبارہ بیٹنگ کرنے آئے اور 80 کے اسکور پر ناٹ آؤٹ رہے،نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 100 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ٹرینٹ بولٹ 10 اوورز میں 80 رنز دے کر ایک وکٹ لے سکے۔

Comments are closed.