صہیونی فوج کے بیت حنون اور جبالیا کیمپ پر زمینی حملے، 19 فلسطینی شہید 

46 / 100

فائل:فوٹو

غزہ: غزہ پر صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں کاسلسلہ نہ تھم سکا بیت حنون اور جبالیا کیمپ پر زمینی حملے میں 19 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔مجموعی طور پر شہید فلسطینیوں کی تعداد 12ہزارسے تجاوز کرگئی ۔

اسرائیل نے خان یونس پناہ گزین کیمپ پر بھی فضائی حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد شہید ہوگئے جبکہ زخمیوں کو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ناصر ہسپتال پہنچایا گیا۔

 اسرائیلی فوج غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپوں کو گزشتہ ایک ماہ سے خاص طور پر نشانہ بنا رہی ہے، اسرائیلی بمباری سے مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں اب تک 12 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

الشفا ہسپتال بند ہونے سے مزید تین نومولود دم توڑ گئے، فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوجی ہسپتال میں داخل مریضوں کو دھکے دے کر نکال رہے ہیں۔

الشفا ہسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق مریض ان کی آنکھوں کے سامنے مر رہے ہیں اور وہ کچھ کرنے سے قاصر ہیں، دن اور رات اسرائیلی فوج بم برسا رہی ہے۔

حماس نے الشفا ہسپتال پر حملے کے بعد یرغمالیوں کی رہائی کیلئے کی جانے والی بات چیت معطل کر دی ہے۔

ادھر امریکی صدر جوبائیڈن نے امیر قطر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، دونوں رہنماوٴں کی غزہ کے بحران پر بات چیت ہوئی۔

ترجمان کے مطابق امیر قطر نے بائیڈن پر فوری جنگ بندی، خونریزی کو روکنے، شہریوں کے تحفظ اور رفح کراسنگ کو مستقل کھولنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Comments are closed.