سلامتی کونسل کو غزہ میں امن کے لیے فوری اقدامات کرنا چاہئیں، پاکستان

52 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو غزہ میں امن کے لیے فوری اقدامات کرنا چاہئیں، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا]بھارت کشمیریوں کے نا قابل تنسیخ حق خودارادیت کا احترام کرے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتا ہے۔ بطور قابض طاقت اسرائیل کو چوتھے جینیوا کنونشن کا احترام کرنا چاہیے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو غزہ میں امن کے لیے اقدامات کرنا چاہیے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ نگراں وزیر اعظم نے تاشقند میں ای سی او اجلاس میں شرکت کی اور غزہ میں اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین حل کرنے پر زور دیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے نا قابل تنسیخ حق خودارادیت کا احترام کرے۔ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے کے شروع میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈوگرا راج، آر ایس ایس کے ہاتھوں کشمیریوں کا قتل عام ہوا۔ اس واقعہ کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Comments are closed.