پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے ہرادیا،سیمی فائنل کا امکان موجود

53 / 100

فوٹو : ایکس 

بنگلور: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے ہرادیا،سیمی فائنل کا امکان موجود،کپتان بابر اور فخر کی شراکت اور فخر زمن کی 11 چھکوں سے مزین سنچری نے بڑے ہدف کے باوجود کیوی ٹیم کو پیچھے دھکیلا۔

پاکستان نے ورلڈ کپ کے 35ویں میچ میں ڈی ایل میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو شکست دی،بارش کے باعث ڈی ایل میتھڈ کے تحت 9 اوورز کی کٹوتی کردی گئی ہے۔

میچ دوبارہ شروع ہوا تو پاکستان کو جیت کے لیے 117 گیندوں پر 182 رنز درکار تھے،اس دوران فخر نے پھر لاٹھی چارج جاری رکھا اور پاکستان کا10 رنز آگے کا فرق 21 رنز پر چلا گیا۔

دوسری مرتبہ جب بارش کے باعث میچ روکا گیا تو پاکستان ٹیم نے 25 اعشاریہ 3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنالیے تھے اور21 رنز پاکستان آگے تھا بارش مہربان ہوئی اور پاکستان کو مزید کوشش کی زحمت نہ کرنا پڑی۔

بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں قومی ٹیم نے پہلی مرتبہ بارش آنے سے قبل 21 اعشاریہ 3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔

اس سے قبل ہدف کے تعاقب کا آغاز اچھا نہ تھا اور اننگز کے دوسرے ہی اوور میں 6 رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی، عبداللّٰہ شفیق 4 رنز بنا کر ٹِم ساؤتھی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

بعدازاں کپتان بابر اعظم اور فخر زمان نے کیوی بولرز کے خلاف شاندار بیٹنگ کی اور194 رنز کی ناقابل شکست شراکت فتح کا باعث بنی، اس دوران فخر زمان نے 63 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی انکی سنچری اننگز تک 7 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔

بابراعظم 63 بالز پر66 اور فخر زمان 81 بالز پر 126 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے، بہترین کارکردگی پر فخر زمان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیاگیا۔

بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں کھیلے جا رہے میچ میں بارش تھم گئی ہے جس کے بعد پچ سے کور دیا گیا ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے.

اوپنر رچن رویندر نے 108 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان کین ولیمسن 95 پر آؤٹ ہوئے جب کہ اوپنر ڈیوون کانوے 35، ڈیرل مچیل 29، مارک چیپمین 39، گلین فلپس 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

مچیل سینٹنر 26 اور ٹام لیتم 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، کیویز بیٹرز نے پاکستان کے خلاف
46 چوکے 8 چھکے لگائے پاکستان کیخلاف سب سے بڑا اسکور ہے، شاہین شاہ اور حارث روف کی خوب دھلائی ہوئی.

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 3، حسن علی، افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، شاہین شاہ نے وکٹ تو نہ لی 10 اوورز میں 90 رنز دے دئیے.

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، سپنر اسامہ میر کی جگہ فاسٹ باوٴلر حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، گزشتہ میچز میں ہماری باوٴلنگ اچھی رہی، نیوزی لینڈ کو کم سکورز تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب کیویز کی ٹیم میں کین ولیمسن کی واپسی ہوئی ہے، ٹاس کے موقع پر کیوی کپتان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسا سوچا تھا پچ اس سے مختلف لگ رہی ہے، پاکستان کو اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے پاکستان کے پاس آج آخری موقع ہے اور اسے آج نیوزی لینڈ کو اچھے مارجن سے ہرانا ضروری ہے۔

ورلڈ کپ کے میچز میں بھی قومی ٹیم کو بلیک کیپس پر برتری حاصل ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ورلڈ کپ میچز میں 9 بار مدمقابل آئیں، 7 میں شاہینوں نے کامیابی حاصل کی جبکہ 2 میچز میں جیت کیویز کے نام رہی۔

Comments are closed.