ورلڈ کپ،پاکستان بنگلہ دیش کو ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر آگیا

50 / 100

فائل:فوٹو

کولکتہ: ورلڈ کپ،پاکستان بنگلہ دیش کو ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر آگیا، بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سےشکست دیدی، پاکستان نے205 رنز ہدف کا ہدف33 ویں اوور میں پورا کرلیا،فخرزمان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور عبداللّٰہ شفیق نے عمدہ آغاز فراہم کیا اور 128 رنز کی پارٹنر شپ بنائی،پہلے عبداللہ شفیق 68 رنز بنا کرمہید حسن میراز کی بال پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ بابر اعظم کی صورت میں گری جب قومی ٹیم کے کپتان 9 رنز بنا کر مہدی حسن میراز کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوئے۔

تیسری وکٹ 169 رنز پر فخر زمان کی صورت میں گری جب اوپننگ بلے باز چھکا مارنے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان نے 81 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 7 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

چوتھی وکٹ پر محمد رضوان اور افتخار احمد کے درمیان فتح گر36 رنز کی ناقابلِ شکست پارٹنرشپ بنی جس نے ٹیم کو جیت دلوائی۔ رضوان 26 اور افتخار احمد 17 نے رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن میراز 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد بنگلہ دیشی کپتان نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بھارتی شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں قومی ٹیم کی کمان بابر اعظم کے سپرد ہے جبکہ بنگال ٹائیگرز کو شکیب الحسن لیڈ کررہے ہیں۔

ٹاس کے موقع پر قومی کپتان بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹاس جیت کر ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے، سکواڈ میں ا?ج 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شاداب خان، امام الحق اور محمد نواز کی جگہ فخر زمان، سلمان علی آغا اور اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یادرہے کہ گرین شرٹس کو فائنل فور مرحلے کی دوڑ میں رہنے کیلئے بنگال ٹائیگرز کو ہرانا ضروری ہے، پاکستان کے پاس سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کا آج آخری موقع ہے۔

ورلڈ کپ 2023ء میں شاہینوں نے 6 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 2 میں جیت حاصل کی جبکہ بنگلا دیش کی ٹیم نے بھی 6 میچز میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی ہے، گرین شرٹس 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 7 ویں نمبر پر ہیں جبکہ بنگال ٹائیگرز 2 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 9 ویں نمبر پر ہیں۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والے ون ڈے میچز کے باہمی ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو شاہینوں کا پلڑا بھاری ہے۔

پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں 38 ون ڈے میچز میں مدمقابل آئیں جس میں سے قومی ٹیم نے 33 اور بنگالی ٹیم نے 5 میں کامیابی حاصل کی، ورلڈ کپ میں 2 بار جوڑ پڑا، ایک پاکستان نے جیتا اور ایک میچ میں بنگلا دیش نے فتح سمیٹی۔

Comments are closed.