نیوزی لینڈ کو نیشم کا رن آوٹ لے ڈوبا، سنسی خیز میچ آسٹریلیا نے جیت لیا

50 / 100

فوٹو: ایکس

دھرم شالا: نیوزی لینڈ کو نیشم کا رن آوٹ لے ڈوبا، سنسی خیز میچ آسٹریلیا نے جیت لیا ، دھرم شالا میں کھیلا گیا ورلڈ کپ 2023 کا 27 واں میچ آخری بال تک شائقین کے خون گرماتا رہا۔

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو جیت کےلئے
389 رنز کا ہدف دیا تھا ،جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 383 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

اس سنسنی خبز میچ میں مجموعی طور پر 758 رنز اسکورز بنیں، یوں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے مقابلوں میں یہ سب سے ہائی اسکورنگ میچ تھا۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا 89 گیندوں پر 116 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ دیگر میں ڈیرل مچل 54 اور جمی نیشم 56 رنز کے ساتھ ٹیم کی جیت کی کوششوں کا حصہ رہا۔

یہ جمی نیشم ہی تھے جو اپنی ٹیم کو جیت کے قریب لے گئے تاہم جب 7 رنز باقی تھے تو دوسرا رن لینے کی کوشش میں رن آوٹ ہو گئے۔آسٹریلیا کی طرف سے ایڈم زمپا نے 3، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں ، ایک وکٹ گلین میکسویل کے حصے میں آئی۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے 175 کی شراکت فراہم کی، وارنر 81 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، اُن کی اننگز میں 6 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

ٹریوس ہیڈ 200 کے مجموعے پر 109 رنز کی اننگز کھیل کر میدان چھوڑ گئے، انہوں نے بیٹنگ کے دوران 7 چھکے اور 10 چوکے لگائے، اس کے بعد گلین میکسویل 41، جو ش انگلس 38، پیٹ کمنز 37 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

نیوزی لینڈ کے گلین فلپس اور ٹرینٹ بولٹ نے 3، 3، مچل سینٹنر نے 2 اور جمی نیشم نے 1 وکٹ حاصل کی اور یوں نیوزی کی ٹیم صرف 5 رنز سے یہ میچ ہار گئی۔

Comments are closed.