من چاہا جیون ساتھی مل گیا ہے،اداکارہ میرا

4 / 100

فائل:فوٹو
لاہور: اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں من چاہا جیون ساتھی مل گیا ہے مداحوں کو  جلد ہی میری شادی کی خوشخبری دونگی ۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ میرا نے کہا کہ مجھے من چاہا دلہا مل گیا ہے اور فینز جلد ہی میری شادی کی خوش خبری سنیں گے۔

اداکارہ میرا نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی صورت حال پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص اب موبائل فون پر ہی سب کچھ دیکھنا چاہتا ہے۔ فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد اور حکومت کو ایسے اقدامات کرنا چاہیں جس سے لوگ سینما آ کر فلمیں دیکھیں۔

میرا نے کہا کہ حکومت اور پرائیوٹ سیکٹر کے اشتراک کے بغیر فلمی صنعت کو بہتر کرنا اور کامیاب بنانا ممکن نہیں۔ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ فلم انڈسٹری کے ذریعے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا جواب دیا جا سکتا ہے تاہم فلم انڈسٹری سے اس طرح فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا جس کی ضرورت ہے۔

Comments are closed.