شمعون عباسی نے ساتھی اداکارہ سے شادی کی تصدیق کردی

46 / 100

فائل:فوٹو

کراچی: پاکستان شوبز کے اداکار شمعون عباسی نے ساتھی اداکارہ شیری شاہ سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ شادی کرنا کسی لڑکی کو گرل فرینڈ بنا کر رکھنے سے بہتر ہے۔

رواں ہفتے سوشل میڈیا پر اداکارہ شیری شاہ نے شمعون عباسی کی سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ وہ ان کے شوہر ہیں جس پر انڈسٹری کے لوگوں سمیت مداح بھی یہ خبر سْن کر حیران رہ گئے تھے۔

تاہم اب شمعون عباسی نے بھی سوشل میڈیا پر شیری شاہ سے شادی کی خبر کی تصدیق کر دی ہے اور انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی 4 سال قبل ہوگئی تھی جس کو خفیہ رکھا گیا۔

شمعون نے سوشل میڈیا پر اہلیہ شیری شاہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کے سامنے شادی کرنا کسی لڑکی کو گرل فرینڈ بنا کر رکھنے سے بہتر ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ انہیں دوبارہ شادی کرنے پر فخر ہے کیونکہ وہ ہمیشہ ایک ایسی زندگی چاہتے تھے جس میں سکون ہو اور آخر کار انہیں اس میں سکون مل گیا۔

 

شمعون عباسی نے انکشاف کیا کہ حقیقت یہ ہے کہ میری اور شیری شاہ کی شادی 4 سال قبل ہوئی تھی مگر سوشل میڈیا کے زہریلے پن کی وجہ سے کبھی بھی یہ خبر شیئر نہیں کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب اس خبر کو عام کر دیا گیا ہے تو میں ہر ایک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے ہماری شادی کی پوسٹ پڑھنے کے بعد ہم دونوں کے لیے دعائیں بھیجیں۔

شمعون عباسی نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاہے کہ میں جانتا ہوں کہ بہت سے لوگ اس خبر کو مذاق بنانا اور ٹرول کرنا چاہیں گے لیکن مجھے لگتا ہے نفرت کرنے والے نفرت کریں گے کوئی جو ہمیں فرق نہیں پڑتا۔

خیال رہے کہ شمعون عباسی کی یہ چوتھی جبکہ شیری شاہ کی دوسری شادی ہے شمعون اس سے قبل حمائمہ ملک اور ماضی میں جویریہ عباسی سے رشتہ ازدواج میں منسلک تھے تاہم بعد میں انہوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

Comments are closed.