بابراعظم اور جیسن رائے کی سنچریاں، گلیڈی ایٹرز نے 241 ہدف پورا کر لیا

51 / 100

فوٹو : فائل

راولپنڈی: بابراعظم اور جیسن رائے کی سنچریاں، گلیڈی ایٹرز نے 241 ہدف پورا کر لیا، پاکستان سپر لیگ 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کا پہاڑ جتنا ٹوٹل باآسانی 8 وکٹوں سے حاصل کیا۔

سپر لیگ کا 25 واں میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 241 رنز کا ہدف 18.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، جیسن روئے 145 رنز ناٹ آؤٹ کی طوفانی اننگز کھیلی۔

برطانوی اسٹار جیسن روئے نے 5 چھکوں اور 20 چوکوں کی مدد سے 63 گیندوں پر 145 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔ محمد حفیظ بھی 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 18 گیندوں پر 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے پہلے وِل شمیڈ 26 اور مارٹن گپٹل 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پشاور زلمی کی جانب سے مجیب الرحمان اور وہاب ریاض نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹٓاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز اسکور کیے۔

پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل کی پہلی سیچری اسکور کرتے ہوئے 115 رنز اسکور کیے۔ صائم ایوب 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

روومن پاول 35 اور ٹام کوہلر کیڈمور 7رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ڈووین پریٹوریس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments are closed.