اٹلی میں کشتی ڈوب گئی، 28 پاکستانیوں سمیت 58 افراد جاں بحق ہوگئے

53 / 100

فوٹو : فائل 

روم: اٹلی میں کشتی ڈوب گئی، 28 پاکستانیوں سمیت 58 افراد جاں بحق ہوگئے۔اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی حادثہ صوبے کروٹون میں ساحل کلابریا کے قریب پیش آیا. 

میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی کو صوبہ کروٹون میں ساحل کلابریا کے قریب چٹانوں سے ٹکرانے کے باعث حادثہ پیش آیا، کشتی پر سوار 28 پاکستانیوں کی لاشیں نکال لی گئیں. 

رپورٹس کے مطابق ابھی بھی 12 پاکستانی لا پتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہےاٹلی میں موجود پاکستانی سفارتخانے اور اطالوی حکام نے بتایا ہے کہ ڈوبنے والی کشتی پر 40 پاکستانی سوار تھے. 

حادثے میں تمام پاکستانیوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے، 28 کی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ باقی ماندہ لاشوں کی تلاش جاری ہے، میری ٹائم ایجنسی سے ملکر پاکستانیوں کی تلاش اور لاشوں کی ورثاء تک منتقلی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ روم میں پاکستانی سفارتخانے نے ورثاء کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی، ڈوبنے والے پاکستانیوں کی ممکنہ موجودگی سے متعلق رپورٹس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں. 

ترجمان کے مطابق روم میں پاکستان کا سفارت خانہ حقائق جاننے کی کوشش کر رہا ہے، اس مقصد کیلئے اطالوی حکام اور میری ٹائم ایجنسیوں سے رابطے میں ہے۔

Comments are closed.