میرے صبر کاپیمانہ لبریز ہوچکا ، منفی مہم چلانا جرم ہے ،مہوش حیات

45 / 100

فائل:فوٹو

کراچی : میجر ریٹائرڈ عادل فاروق راجا کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہاہے کہ اب ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے۔ عام لوگ بھی غلط افواہوں پر بنا سوچے سمجھے یقین کر لیتے ہیں، مجھے عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔

گزشتہ روز اداکارہ مہوش حیات اور وکیل خواجہ نوید نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کی جس دوران اداکارہ نے کہا کہ جوباتیں پھیلائی جارہی ہیں اس سے میں اور میر اخاندان ذہنی اذیت سے گزر رہے ہیں۔

مہوش حیات نے کہا کہ دنیا بھر میں آرٹسٹوں کی قدرکی جاتی ہے لیکن بیمارذہنیت کے لوگوں کا مشغلہ آرٹسٹوں کی بے عزتی کرنا ہے، سوشل میڈیا پربیمار ذہنیت کے لوگ موجود ہیں، عام لوگ بھی غلط افواہوں پر بنا سوچے سمجھے یقین کر لیتے ہیں، مجھے عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کی عزت کرنا سب کی ذمہ داری ہے،کسی کے خلاف منفی مہم چلانا جرم ہے، سوشل میڈیا پر ان چیزوں کو آگے پھیلانیوالے بھی اس جرم کیمرتکب ہیں یہ غیر اخلاقی حرکت ہے اس پر سخت ایکشن لینا چاہیے۔

خیال رہے کہ اداکارہ مہوش حیات نے میجر ریٹائرڈ عادل راجا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی جس پر سماعت کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ نے مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانے کا حکم دے دیاہے۔

Comments are closed.