گورڈن کالج سمیت 18 کالجز کی نجکاری کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

55 / 100

راولپنڈی: طلبہ اور ان کے والدین کا احتجاج رنگ لے آیا پنجاب حکومت نے گورڈن کالج سمیت 18 کالجز کی نجکاری کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

پنجاب حکومت کی طرف سےنجکاری فیصلو کی زد میں طلباء کے  چودہ اور طالبات کے چار کالجز آرہے تھے تاہم طلبہ اور والدین کی مزاحمت کے باعث فصلہ واپس لے لیا۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے کالجز کی نجکاری کا فیصلہ واپس لینے کے بعد باقاعدہ نوٹفیکیشن جاری کردیاہے۔

نوٹفیکیشن کے مطابق گورنر پنجاب نے راولپنڈی کے دو کالجز سمیت صوبے کے 18 کالجز کی نجکاری کا عمل روکنے کی منظوری دی ہے۔

نجکاری سے متعلق پہلے سے جاری نوٹفیکیشن واپس لے لیا گیا ہے،محکمہ ہائر ایکوکیشن پنجاب نے نجکاری کی زد میں آنے والے کالجز کا نظام دوبارہ سنمبھال لیا۔

اس سے قبل کالجز کی نجکاری کے خلاف طلباء نے بھرپور احتجاج کیا تھا، نجکاری کا فیصلہ واپس لینے کے بعد طلباء و طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

Comments are closed.