پاکستان اورنیوزی لینڈ ونڈے سیریز کےلئے ٹرافی کی تقریب رونمائی

55 / 100

کراچی: پاکستان اورنیوزی لینڈ ونڈے سیریز کےلئے ٹرافی کی تقریب رونمائی، دونوں کپتانوں کی شرکت کی اورترافی کی نقاب کشائی کے بعد تصاویر بنائیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز بے نتیجہ ختم ہونے کے بعد ایک روزہ میچز کو فیصلہ کن بنانے کےلئےنو جنوری سے میدان میں اتریں گے۔

نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں ٹرافی کی تقریب رونمائی میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کپتان کین ولیمسن ٹرافی کی نقاب کشائی میں شریک ہوئے۔

اس موقع پردونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں،دونوں ممالک کے درمیان ایک روزہ میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

پہلا ایک ونڈے میچ نو، دوسرا گیارہ اور تیسرا تیرہ جنوری کوکھیلاجائے گا، تینوں میچز کراچی میں ہی ہوں گے.

Comments are closed.