دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے،امریکی محکمہ خارجہ

45 / 100

فائل:فوٹو

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ طالبان کو کہیں گے کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کریں اور افغان سرزمین کو عالمی دہشتگرد حملوں کے لیے لانچنگ پیڈ کے طورپر استعمال نہ ہونے دیں دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں کے باعث شدید نقصان اٹھایا ہے۔دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے۔

ترجمان نے کہا کہ طالبان کو کہیں گے کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کریں اور افغان سرزمین کو عالمی دہشتگرد حملوں کے لیے لانچنگ پیڈ کے طورپر استعمال نہ ہونے دیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کے کیے گئے فیصلوں کا جائزہ لے رہے ہیں اور پہلے بھی واضح کرچکے ہیں کہ ان کا جواب دیا جائے گا۔

Comments are closed.