اسرائیلی وزیر اپنے باڈی گارڈز کے ہمراہ مسجد اقصیٰ میں گھس گیا، کمپاوٴنڈ میں پھرتا رہا

45 / 100

فائل:فوٹو

 

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کا انتہاپسند وزیرسیکورٹی اتمار بن گویر تقدس پامال کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں گھس گیا۔جبکہ فلسطین کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ میں گھسنے کی شدید مذمت کی ہے۔

اسرائیل کے وزیرسیکورٹی اتمار بن گویر نے مسجد اقصیٰ کے لیے یہودیوں کی جانب سے تخلیق کیے گئے نام ’ دی ٹیمپل ماوٴنٹ‘ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ یہ جگہ کسی ایک کے لیے مخصوص نہیں بلکہ سب کے لیے کھلی ہوئی ہے۔

اسرائیلی وزیر اپنے باڈی گارڈز اور یہودی انتہاپسندوں کے گروپ کے ساتھ مسجد اقصیٰ کے کمپاوٴنڈ میں پھرتا رہا۔

 

صہیونی وزیر کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی پر فلسطینیوں میں اشتعال پھیل گیا اور انہوں نے مسجد اقصیٰ کے باہر احتجاج کیا تاہم قابض اسرائیلی فوج نے صہیونی وزیر کو فول پروف سکیورٹی دینے کے لیے نمازیوں کو باہر نکالنے کے علاوہ مسجد کو چاروں جانب سے گھیر لیا تھا۔

فلسطین کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ میں گھسنے کی شدید مذمت کی ہے۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیر کی حرکت سے تشدد کا آغاز ہوسکتا ہے۔ اردن نے بھی اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ میں گھسنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Comments are closed.