سعودی عرب میں پہلی بارخواتین ڈرائیورز حرمین ایکسپریس چلانے لگیں،ویڈیو وائرل

45 / 100

فوٹو:سوشل میڈیا

 

ریاض: سعودی عرب میں پہلی بارخواتین ڈرائیورز حرمین ایکسپریس چلانے لگیں۔ 24 سعودی خواتین نے حرمین ایکسپریس چلانے کی تربیت مکمل کی ہے۔

 

سعودی وزارت ریلوے ’سار‘ نے خواتین ٹرین ڈرائیور کی ویڈیو ٹوئٹرپرشیئر کردی جوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ملک کی تاریخ میں خواتین کی جانب سے دنیا کی تیزرفتار ٹرینوں میں شامل ’ حرمین ایکسپریس‘ چلانے کا یہ پہلا موقع ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق 24 سعودی خواتین نے حرمین ایکسپریس چلانے کی تربیت مکمل کی ہے۔ خواتین ٹرین ڈرائیورز نے مشرق وسطیٰ کی تیز رفتار ٹرین چلانے کو اعزاز اور بڑی ذمہ داری قرار دیا۔

Comments are closed.