واٹس ایپ نے میسج ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ بڑھادیا

45 / 100

کیلیفورنیا: معروف ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے میسج ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ بڑھانے کا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔ فیچر متعارف کرائے جانے کے بعد صارفین 60 گھنٹوں کے اندر اپنا بھیجا ہوا میسج ڈیلیٹ کرسکیں گے۔

میٹا کی ذیلی کمپنی میں میسج ڈیلیٹ کرنے کا فیچر2017 میں متعارف کرایا گیا تھا لیکن اس کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے صرف 1 گھنٹہ اور 8 منٹ کا وقت میسر تھا۔

واٹس ایپ کی جانب سے یہ قدم رواں برس ایپل کے ا?ئی میسج ایپ میں اس ہی طرح کی تبدیلیاں متعارف کرانے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔
ا?ئی فون صارفین، جن کو اپنی میسجنگ ایپ سے بھیجا گیا میسج ڈیلیٹ کرنے کیلیے 15 منٹ میسر ہوتے ہیں، کی جانب سے واٹس ایپ میں کی گئی ان تبدیلوں کو خوش ا?مدید کہا جائے گا۔

واٹس ایپ کا ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا ’میسج بھیجتے ہوئے بار بار سوچتے ہیں؟ اب ا?پ کے پاس اپنے بھیجے گئے میسج کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے دو دن سے تھوڑا زیادہ وقت میسر ہوگا۔‘

تاہم، میسج ڈیلیٹ کرنے کے طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ جس طرح پہلے میسج ڈیلیٹ ہونے کے بعد یہ نوٹی فیکیشن ’یہ میسج ڈیلیٹ کردیا گیا ہے‘ لکھا ا?تا تھا، وہ بھی ویسے ہی لکھا آئے گا۔

Comments are closed.