پاکستان کے 50 اسٹوڈنٹس واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے

55 / 100

نیویارک: پاکستان کے 50 اسٹوڈنٹس واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے ، یہ طلبہ و طالبات امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایجوکیشنل اینڈ کلچرل آفئیرز پروگرام کے تحت امریکہ پہنچے ہیں۔

پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے 50 پاکستانی سٹوڈنٹس واشنگٹن میں دو دن مختلف امور سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

پاکستانی اسٹوڈنٹس کا امریکہ پہنچنے پرامریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ برائے ایجوکیشنل اینڈ کلچرل آفئیرز ایتھان روزنویگ سمیت دیگر سٹاف نے انہیں خوش آمدید کہا۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیاہے کہ پاکستانی طلباء کو امریکہ کی 39 ریاستوں کے 24 تعلیمی اداروں میں لیڈرشپ ٹریننگ کورسز کرائے جائیں گے.

پاکستانی طلباء نے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن کا دورہ بھی کیا، جہاں ان کی ملاقات پاکستان کے سفیر مسعود خان اور دیگر سٹاف سے ہوئی.

پاکستانی طلباء و طالبات واشنگٹن ڈی سی کے مختلف تفریحی مقامات کے مطالعاتی دورے بھی کرائے گئے۔

Comments are closed.