امریکہ میں پاکستانی نژاد فوٹوگرافرکوشوہر نے قتل کرکے خودکشی کرلی

45 / 100

شکاگو: امریکہ کے شہرشکاگو میں پاکستانی نژاد فوٹوگرافر ثانیہ خان کو مبینہ طور پر ان کے شوہر نے گولی مار کر خودبھی اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کی آواز کی اطلاع پر جب شگاکو پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو گھر کے دروازے پر 29 سالہ ثانیہ خان کی لاش پڑی تھی۔ سر پر گولی کا نشان تھا اور ساتھ ہی ایک مرد بھی زخمی حالت میں تڑپ رہا تھا۔

پولیس نے زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹر نے انھیں مردہ قرار دیدیا۔ نوجوان کی شناخت راحیل احمد سے ہوئی جو مقتولہ ثانیہ خان کے شوہر تھے اور حال ہی میں دونوں کے درمیان طلاق ہوئی تھی۔

اپنے قتل سے ایک روز قبل ہی پاکستانی نژاد ثانیہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی طلاق سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ سابق شوہر اور مبینہ قاتل کے اہل خانہ نے بتایا کہ راحیل خان تین دن سے لاپتہ تھے اور ازدواجی زندگی کی ناکامی اور تنہائی کے باعث کئی ذہنی مسائل کا شکار تھے۔

Comments are closed.