ملک میں کورونا سے مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

46 / 100

اسلام آباد:ملک میں عالمی وبا کورونا کے مثبت کیسز اور اموات کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور کورونا سے مزید 2 افراد دم توڑ گئے ۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 21 ہزار 233 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 605 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔جبکہ مثبت کیسزکی شرح2.85فیصد رہی ۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ کورونا کا شکار 173 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments are closed.