پاکستان اور سری لنکا الیون کے درمیان پریکٹس میچ بغیر نتیجہ ختم

52 / 100

کولمبو : پاکستان اور سری لنکا الیون کے درمیان پریکٹس میچ بغیر نتیجہ ختم ، عبداللہ شفیق ، بابر اعظم اور سلمان آغانے ففٹیاں بنائیں، اظہر علی کی بیٹنگ پریکٹس بھی اچھی رہی.

کولمبو میں کھیلے گئے پریکٹس میچ میں قومی ٹیم نے323 اور 178رنز دو کھلاڑی آوٹ کی دو اننگز کھیل کر اچھی بیٹنگ پریکٹس کی.

میزبان سری لنکا نے 375رنز 8کھلاڑی کی ایک باری کھیلی۔پہلی اننگز میں بابراعظم نے 88، سلمان آغاز 55اور اظہر علی نے 43رنز بنائے .

دوسری اننگز میں عبداللہ شفیق نے 63، امام الحق 30اور اظہر علی نے 40رنز بنائے۔بالرز میں محمد نواز نے 2وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاہین شاہ، نسیم شاہ، حسن علی، سلمان آغا،یاسر شاہ اور فہیم اشرف کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی.

عبداللّٰہ شفیق کا کہنا تھا کہ سیریز سے قبل کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لیے پریکٹس میچ ضروری ہوتا ہے، پریکٹس میچ کی پچ پر اسپنرز کو سپورٹ مل رہی تھی۔

Comments are closed.