قومی ٹیم کے پریکٹس میچ میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنر

54 / 100

کولمبو : قومی ٹیم کے پریکٹس میچ میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنر، اوپنر فیل ، کپتان بابراعظم ایک بار پھر ڈٹ گئے اور88 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

کولمبو میں سری لنکا الیون کے ساتھ پریکٹس میچ کے پہلے دن90 اووز کے کھیل میں پاکستان نے7 وکٹوں کے نقصان پر277رنز بنائے۔

دونوں اوپنرز تین رنز پر پویلین لوٹ گئے یہ تین رنز عبداللہ شفیق کے تھے، امام الحق کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے۔

بابراعظم اور اظہرعلی کےدرمیان 34 رنز کی شراکت ہوئی، اظہہر43 اوربابراعظم 88 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

فواد عالم22، رضوان 31 اور شان مسعود 6 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ کھیل کے اختتام پر سعود شکیل 30 اورآغا سلمان تینتالیس رنز پر ناٹ آوٹ تھے، لکشیتا مانا سنگھے نے تین،لاسیو امبلاڈینیا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

Comments are closed.