نوواک جو کووچ ومبلڈن چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

54 / 100

فوٹو: فائل

لندن:سربیا کے ٹینس اسٹار پلیئر نوواک جو کووچ ومبلڈن چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

لندن میں کھیلے گئے ومبلڈن کے سیمی فائنل میں نمبر ون سیڈ نوواک جوکووچ نے برطانوی حریف کیمرون نوری کو 4 سیٹ کے مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

برطانوی کھلاڑی نوواک جوکوواچ کے مقابلے میں پہلے سیٹ میں کیمرون نوری نے عمدہ کھیل پیش کرکے 2-6 سے فتح اپنے نام کی،تاہم اس کے بعد تسلسل برقرار نہ رکھ سکے۔

سربین ٹینس اسٹار نے اس کے بعد کھیل میں واپسی کرتے ہوئے اگلے تینوں سیٹ 3-6، 2-6 اور 4-6 سے اپنے نام کرلیے اور فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

اتوار کو ایونٹ کا فائنل نوواک جوکووچ اور آسٹریلیا کے نک کرائیوس کے درمیان کھیلا جائے گا، جب کہ آج ویمنز ومبلڈن فائنل قازقستان اور تیونس کی کھلاڑیوں کے مابین کھیلا جائے گا۔

Comments are closed.