ایران نے جوہری پروگرام کی نگرانی کرنے والے 27 کیمرے ہٹا دئیے

54 / 100

ویانا (ویب ڈیسک) بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے ایک بار پھر ایران پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر زوردے دیا۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کا انٹرویوکے دوران کہنا تھا کہ ایران نے جوہری پروگرام کی نگرانی کرنے والے 27 کیمرے ہٹا دئیے ہیں.

رافیل گروسی نے 27 کیمرے ہٹانے کے عمل کو انتہائی سنگین اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ جن معاملات پر اتفاق رائے ہو جائے ان کو چلتے رہنا چاہیے اس پر بات چیت ہونی چاہیے.

غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی جانب سے ایران پرمذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مذاکرات شروع نہ ہوئے تو 2015 کا معاہدہ بچانا مشکل ہو گا۔

Comments are closed.