بنگلہ دیش کی ٹیم 159رنز پر آوٹ، پاکستان کو 202رنز کا ہدف مل گیا

67 / 100

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کی ٹیم 159رنز پر آوٹ، پاکستان کو 202رنز کا ہدف مل گیا، شاہین شاہ آفریدی نے دوسری اننگز میں 5وکٹیں حاصل کیں۔

چٹاگانگ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلا دیش کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 159 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف ملا ہے۔

چوتھے روز بنگلا دیش نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 39 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن حسن علی نے بنگلا دیش کے تجربہ کار بلے باز مشفیق الرحیم کو 16 رنز پر پویلین کلین بولڈ کر دیا۔

بنگلا دیش کے یاسر علی 36 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ پہلی اننگز کے سنچری میکر لٹن داس نے دوسری اننگز میں بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 59 رنز اسکور کیے اور شاہین شاہ کی بال پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے۔

دوسری اننگز میں شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 3 وکٹیں ساجد خان اور 2 وکٹیں حسن علی کے حصے میں آئیں۔

بنگلہ دیش کی دوسری اننگز میں تیسرے روز 4 وکٹیں 39 رنز پر گر گئیں،پاکستان کو 286 پر آوٹ کرکے میزبان ٹیم نے 44 رنز کی برتری حاصل کی تھی.

دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ شاہین آفریدی نے پانچویں اوور کی تیسری گیند پر اوپنر شادمان اسلام کو ایل بی ڈبلیو کر کے حاصل کی.

ایک گیند کے بعد دوسری گیند پر نجم الحسین کو بھی بھی آوٹ کر دیا نجم کا کیچ عبداللہ شفیق نے پکڑا ۔ چھٹے اوور کی آخری گیند پر حسن علی نے مومن الحق کو میدان بدر کر دیا.

مومن الحق بغیر کوئی سکور کئے پویلین لوٹے ، ان کا کیچ اظہر علی نے پکڑا، گیارہویں اوور کی پہلی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے سیف حسن کا اپنی ہی بال پرکیچ لے کر میزبان ٹیم کی مشکلات بڑھا دیں.

کم روشنی کے باعث جب تیسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو مشفق الرحیم 12 اور یاسر 8 رنز پر کھیل رہے ہیں.

پاکستان پہلی اننگز میں286پر آوٹ، 44رنز کا خسارہ گلے پلے پڑ گیا،عابد علی نے 133رنز بنائے جب کہ بنگلہ دیشی اسپنر تیج السلام نے مہمان بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیااور 7وکٹیں حاصل کیں۔

دوسرے دن بغیر وکٹ کھوئے 145رنز بنانے والی پاکستان ٹیم کی بیٹنگ لائن تیسرے روز لڑکھڑا گئی ، عبدللہ شفیق کل والے اسکور52پر ہی آوٹ ہوگئے، اظہر علی ایک بال کے مہمان ثابت ہوئے اور صفر پر چلتے بنے، عابد علی کی اننگز کا133پر خاتمہ ہوا۔

بابراعظم کی اننگز بھی 10تک محدود رہی، فواد عالم8سے آگے نہ بڑھ سکے،رضوان 5رنز پر ہمت ہارگئے،حسن علی کو واپسی کی جلد ی تھی 12رنز پر اسٹمپ ہوئے ساجد 5اور نعمان8رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

فہیم اشرف 38رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر آوٹ ہوئے شاہین شاہ نے آوٹ ہوئے بغیر13رنز بنائے اور خسارے کا مارجن کم کرنے میں کامیاب رہے ، بنگلہ دیش کی جانب سے عبادت نے 2، مہدی حسن ایک اور تیج السلام نے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے.

 

دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 53اوورز کھیل کربغیر کسی نقصان کے 145رنز بنائے تھےاور اسے بنگلہ دیش کی اننگز کے برابر پہنچنے کیلئے مزید185رنز درکار تھے۔

پاکستانی اوپنرز نے شاندار آغاز فراہم کیا ہے اور عابد علی 93اور پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے عبداللہ شفیق 52رنز پر ناٹ آوٹ ہیں ، کل 92اوورز کا کھیل ہو گا۔بنگلہ دیشی باولرز بھر پور کوشش کے باوجود کوئی وکٹ نہ لے سکے۔

اس سے قبل بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 330رنز بنا کر آوٹ ہوگئی حسن علی نے 5وکٹیں حاصل کیں،لٹن داس 114رنز پر حسن علی کی پہلی وکٹ بنے ، مشفق الرحیم نروس نئنٹی کاشکار ہوئے انھیں91رنز پر فہیم اشرف نے رضوان کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

چٹاگانگ کے چوہدری ظہور الٰہی اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان بیٹرز پہلے دن کی کارکردگی دہرانے میں کام رہے اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں۔

http://


مہدی حسن 38رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے جب کہ باقی ٹیل مزاحمت کرنے میں ناکام رہا ، پہلے روز کی خاص بات مشفیق اور لٹن داس کی شاندار ڈبل سنچری شراکت تھی تاہم دوسرے دن وہ زیادہ مزاحمت نہ کرسکے۔

حسن علی نے گزشتہ روز سنچری اسکور کرنے والے لٹن داس کو ایک رن کے اضافے کے بعد 114 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ لٹن داس اور مشفیق الرحیم کے درمیان 206 رنز کی شراکت ختم کی۔

اگلے آنے والے بیٹر یاسر علی کو بھی حسن علی نے 4 رنز پر بولڈ کر دیا جبکہ مشفیق الرحیم 91 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے، بنگلا دیش کی پوری ٹیم 330 پر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے دو دو وکٹیں حاصل کی، ایک وکٹ ساجد خان کے حصے میں آئی۔

Comments are closed.