بھارت کی طیارہ گرنے اورپائلٹ کی گرفتاری کی تصدیق

اسلام آباد( زمینی حقائق)بھارت نے اپنے ونگ کمانڈر ابھی نندن کی مگ 21 اڑانے اور ابھی تک نہ لوٹنے کی تصدیق کر دی ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق ونگ کمانڈر ابھی نندن نے مگ21پر اڑان بھری لیکن وہ ابھی تک نہیں لوٹا۔ ابھی نندن بھارت کے ایک ریٹائرڈ ائیرمارشل کا بیٹا ہے۔

بھارتی میڈیا کے بعد بھارتی وزارت خارجہ نے بھی کہا ہے کہ ان کا مگ 21 طیارہ گرا ہے اور اس کا پائلٹ ‘لاپتا’ ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی ائیرفورس نے طیاروں نے ا?ج صبح لائن ا?ف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے دو بھارتی جنگی طیارے مارے گرائے اور دو پائلٹوں کو گرفتار کر لیا۔

Comments are closed.