ہنزہ،التت قلعہ کے تالاب میں آئس ہاکی چمپئن شپ

ہنزہ ( زمینی حقائق )ہنزہ کے نو سوسال قدیم سیاحتی مقام التت قلعہ کے دامن میں موجود قدیم تاریخی تالاب میں آئس ہاکی چمپئن شپ کا فائنل میچ منعقد ہوا۔

اس ٹورنامنٹ کا انعقاد التت ہنزہ کے سول سوسائٹی کی تنظیموں نے ملکر کیاتھا۔ٹورنامنٹ میں6 سال سے زائد عمر کے بچوں کے علاوہ نوجوانوں اور خاص طور پر 70 اور 80 سال کے بزرگوں نے حصہ لیا۔

اس پروگرام میں خاص طور پر بزرگ افراد توجہ کا مرکز بنے۔جنہوں نے آئس ہاکی کھیل کو زبردست انداز میں کھیل کر سب کو حیران کر دیا۔

اس ٹورنامنٹ میں مقامی نوجوانوں کے درمیان برف پہ رسہ کشی کا مقابلہ بھی ہوا جسے شائقین نے بہت پسند کیااور خوب داد دی،ٹورنامنٹ کے شائقین میں ضلعی انتظامہ کے نمائندوں کے علاوہ علاقے کے عوام کی ایک کثیر تعداد شامل تھی۔

،گلگت بلتستان کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا منفرد ٹورنامنٹ تھا جو انتہائی سخت موسم میں نقطہ انجماد سے کم ٹمپریچر میں کھیلا گیا۔

Comments are closed.