پشاور کی سکھ صحافی خاتون من میت کور برطانوی ایورڈز کیلئے منتخب

ویب ڈیسک

پشاور:پشاور کی پہلی سکھ خاتون صحافی کو من میت کور کو برطانوی ایوارڈ مل گیا، 25 سالہ من میت کور کو عالمی سطح پر شہرت یافتہ ایوارڈ 100 سکھ شخصیات میں منتخب کر لیا گیا۔

پشاور سے تعلق رکھنی والی پاکستان کی پہلی سکھ خاتون صحافی و سماجی کارکن من میت کور کو برطانیہ میں منعقدہ انڈر 30 ایوارڈ ”100 بااثر سکھ شخصیات“ میں منتخب کیا گیا ہے۔

شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ منمیت کور اپنا ایوارڈ آئندہ برس برطانیہ میں تقریب میں حاصل کریں گی،منمیت پاکستانی کی پہلی اقلیتی خاتون صحافی ہیں جنہوں نے سوشل سائنسز میں پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے ۔

منمیت کور کمپوٹر اکیڈمی میں بھی بطور ایڈمنسٹریٹر تین سال خدمات سر انجام دے چکی ہیں،اپنے صحافتی کیرئیر کے دوران منمیت نے اقلیتی برداری کے مسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔ م

نیمت نے خواتین کے حقوق، سماجی مسائل اور خواتین پر جبری تشدد پر بھی کافی کام کیا، اقلیتوں کے حقوق اجاگر کرنے پر منمیت کو مقامی سطح پر بھی ایوارڈز مل چکے ہیں۔

میڈیاسے گفتگو میں من میت کور نے کہا کہ میرے لیے بہت خوشی کا وقت ہے کہ دنیا میں سکھوں کے بڑے ایوارڈ کی کیٹیگری میں میرا نام بھی آیا، برطانیہ میں جا کر سبز ہلالی پرچم کی نمائندگی میرے خاندان کے لیے بہت اعزاز کی بات ہے۔

Comments are closed.