دبئی ائر پورٹ کے قریب خوفناک آگ لگ گئی، خوف وہراس

ویب ڈیسک

دبئی : دبئی ائر پورٹ کے قریب خوفتاک آگ لگ گئی ، آسمان کو چھونے والے دھویں کے بادلوں نے خوف وہرا س پیدا کردیا ۔

یہ آگ آج صبح ائر پورٹ کے پاس ام رسول کے علاقے میں ایک تعمیراتی کمپنی کی عمارت میں لگی ، صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے لگنے والی اس آگ کے بادل دیکھتے ہی دیکھتے آسمان کو چھونے لگے اور دور دور سے دکھائی دینے لگے۔

دبئی شہری دفاع کے ترجمان نے آگ لگنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں اس حوالے سے ایک ہنگامی کال موصول ہوئی جس کے ساتھ منٹ کے اندر الرشید یہ سٹیشن سے فائر فائٹر کو جائے وقوعہ روانہ کردیاگیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تقریباً دوگھنٹے کی کوششوں کے بعد 10بج کر 36منٹ پر اس آگ پر قابو پا لیا گیا ، بظاہر انتہائی تباہ کن دکھائی دینے والے دھویں کے بادلوں کے باوجود آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بتایا جاتا ہے آگ بجھانے کے عمل میں القصیص ، کرامہ اور پورٹ سعید فائر سٹیشنز کے فائر فائٹر ز نے بھی معاونت کی جس کے سبب آگ پر جلدی قابو پایا جاسکا۔

آگ لگنے کی وجوعات جاننے کیلئے تحقیقات کی جائے گی اس کیلئے شروعات ہو چکی ہیں، آگ کے دوران ائرپورٹ کے قریب سے گزرنے والے ایک شخص نے آگ کے بلند ہوتے شعلوں کی ویڈیو بنائی گلف نیوز نے بھی ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔۔

Comments are closed.