جدہ،مقبوضہ کشمیرمظالم پرتصویری نمائش،او آئی سی کی حمایت

جدہ (ابرار تنولی ) اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی ک سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد الھثیمین نے کشمیر کے عوام کو خود مختاری کے بنیادی حق کے لئے اپنی جائز جدوجہد میں او آئی سی کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ھے۔ انھوں نے یہ بات کشمیر پر منعقدہ سیمینار اور تصویری نمائش کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

تقریب کا انعقاد پاکستان قونصلیٹ جدہ اور او آئی سی نے مشترکہ طور پر کیا تھا ” کشمیریوں کا خون بہہ رہا ہے ” کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے اپنے خطاب میں سیکرٹری جنرل او آئی سی نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے خلاف طاقت کا استعمال روک دیں۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی اور کہا کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ تین دہائیوں سے او آئی سی کے سب سےاہم ایجنڈا میں سے ایک ہے.

انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں کشمیرکا تذکرہ سرفہرست تھا اور کشمیر کے مسئلے پر وزیراعظم عمران خان کو او آئی سی کی جانب سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اپنی استقبالیہ تقریر میں قونصل جنرل شہریار اکبرخان نے کہا کہ یوم سیاہ کشمیر کا انعقاد 1947 میں کشمیر میں بھارتی افواج کی غیر قانونی قبضے کے سلسلے میں کیا جاتا ہے، قونصل جنرل نے او آئی سی ، سعودی عرب اور او آئی سی کے دیگر رکن ممالک کا کشمیری عوام کی جدوجہد میں حمایت پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت کشمیری عوام کی تاریخی جدوجہد میں تمام تراخلاقی، سیاسی اور سفارتی تعاون جاری رکھے گی

انہوں نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ کشمیریوں پر غاصبانہ قبضے کو ختم کیا جائے اور ہندوستان کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا خاتمہ کرنے کے لئے مجبور کیا جائے، بین الاقومی برادری اقوام متحدہ کی رپورٹ کی سفارشات کےتحت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنے کی لئے ایک کمیشن آف انکوائری کے قیام کی سفارش کریں۔

کشمیریوں کے نمائندہ غلام محمد صفی نے بھارتی کشمیر میں موجودہ صورتحال اور انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا. انہوں نے بین الاقوامی برادری اور خاص طور پر او آئی سی کو اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل تاکہ کشمیری لوگ اپنا حق خود ارادی حاصل کر سکیں۔

جدہ کشمیر کمیٹی کے ارکان نے سیکرٹری جنرل کو ایک قرارداد پیش کی اور او آئی سی کو کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کی کوششوں کو مزید تیز کرنے کی استدعا کی۔

او آئی سی سیکریٹریٹ میں بھارتی مقبوضہ کشمیر پر تصویری نمائش اور سیمینار گزشتہ پانچ سالوں سے ایک سالانہ ایونٹ بن چکا ہے تقریب میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے سفیر عبد اللہ العلیم سمیت اعلی سطحی سعودی حکام، سفارتی نمائندوں اور پاکستان کمیونٹی کےارکان نے شرکت کی۔

Comments are closed.