ایپل کمپنی کا حیرت انگیز خصوصیات کا حامل نیا ایس ای آئی فون


ویب ڈیسک

کیلیفورنیا: موبائل فون کمپنی ایپل نے انتہائی کم قیمت اور حیرت انگیز خصوصیات کا حامل آئی فون ایس ای متعارف کروا دیا ہے جس کی دھوم مچ گئی ہے۔

دنیا بھر میں جہاں کورونا وائرس کے باعث تجارتی سرگرمیاں معطل اور لوگ خوفزدہ ہیں وہاں موبائل کمپنیاں نئے نئے ماڈل متعارف کروا رہی ہیں، آئی فون ایس ای دیکھنے میں تو آئی فون 8 جیسا ہے مگر اس کی خصوصیات آئی فون 11 والی ہیں۔

اس نئے ماڈل کے ای ای آئی فون کی 4.7 انچ اسکرین ہے جب کہ فون میں انگلیوں کے نشان کی شناخت والی ٹیکنالوجی تو ہے تاہم چہرے کی شناخت کی سہولت نہیں دی گئی۔

آئی فون ایس ای میں وہی پروسیسر استعمال کیا گیا ہے جو کہ کمپنی آئی فون 11 پرو میں استعمال کرتی ہے اس لحاظ سے دیکھا جائے تو اس میں اپ ڈیٹ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔

ایپل کی جانب سے 2018 کے بعد پہلی مرتبہ مارکیٹ میں لائے جانے والے ایس ای سیریز کے اس آئی فون کی قیمت آئی فون 11 کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔

24 اپریل سے آئی فون ایس ای 399 ڈالر (66 ہزار 533 پاکستانی روپے) میں امریکہ میں دستیاب ہوگا،جس کے بعد دنیا کے دیگر ممالک میں بھی سیل شروع کردی جائے گی۔

موبائل فون درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ بے شک یہ امریکہ میں لانچ ہو لیکن آن لائن خریداری کی سہولت سے دنیا بھر میں لوگ اس کی خریداری کریں گے کیوں کہ سستا ہونے کی وجہ سے مانگ بہت ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ ایپل کی جانب سے اس کم قیمت موبائل کی پیشکش کی وجہ مارکیٹ میں موجود کم قیمت موبائل فون کمپنیوں سام سنگ اور ہواوے وغیرہ سے مقابلہ کرنا ہے

Comments are closed.