امریکہ نے دہشتگرد تنظیم کے خاتمہ کیلئے طالبان کی مدد کی، امریکی کمانڈر

ویب ڈیسک

اسلام آباد :امریکی کمانڈر نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان سے دہشت گرد تنظیم کے خاتمے کے لیے امریکا کی طرف طالبان کو مدد فراہم کی گئی.

امریکی کانگریس میں سماعت کے دوران جنرل میکنزی نے بتایا کہ صوبے ننگر ہار کے جنوب میں طالبان نے داعش کو مار بھگایا، کارروائی میں طالبان کو امریکی فوج کی جانب سے بھی مدد فراہم کی گئی تھی.

جنرل کینتھ میکنزی نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان نے امریکی فوج کی محدود مدد سے داعش کو شکست دی، طالبان نے ثابت کیا کہ وہ داعش کو شکست دینے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

جنرل میکنزی نے کہا کہ وہ بہت زیادہ پرامید نہیں کہ طالبان القاعدہ پر حاوی ہونے میں کامیاب رہیں گے، مگر اس وقت طالبان ایسی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں جو اس سے پہلے سامنے نہیں آ ئیں تھیں ۔

امریکی کمانڈر نے کہا کہ امید ہے طالبان معاہدے کو نبھائیں گے،امریکا طالبان کوناتو پسند کرتا ہےاور نہ ہی اعتبار کرتا ہے تاہم دیکھنا ہو گا کہ آخر کیا ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ داعش سے لڑائی ایک خونی مقابلہ تھا مگر افغان طالبان نے یہ کر دکھایا، اب افغانستان کے صوبے ننگرہار میں داعش موجود نہیں ہے۔

Comments are closed.