کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ٹریفک حادثہ۔ 9 افراد ہلاک

ٹورنٹو( نیٹ نیوز) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک وین  ر اہگیروں پر چڑھ گئی جس سےنوافرادہلاک اورسولہ زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ہسپتال  میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا ہے وہ کافی مصروف علاقہ ہے۔

  حادثہ کےبعد کچھ فاصلے پر سب وے سروس کو  روک دیا گیا ۔  وین   ڈرائیور کو حراست میں لےکر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔بتایاگیاہےکہ ملزم نے واقعے میں کرائے کی وین استعمال کی۔

Comments are closed.