جنگوں سے بچنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

فوٹو : فائل

نیو یارک(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے کہا ہے کہ جنگوں سے بچناہم سب کی مشترکہ ذمےداری ہے، نئےسال کا آغاز پر میرا سادہ اور واضح پیغام ہےکہ تحمل کامظاہرہ کرتے ہوئے اورکشیدگی ختم کریں ۔

انتونیو گوٹیریس نے کہا کہ ہمیں جنگوں کےباعث انسانی تکالیف کو نہیں بھولنا چاہیے، جنگوں کی سب سےبڑی قیمت عام آدمی کو چکانی پڑتی ہے۔

انھوں نے عالمی کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ تناؤ سے غیرمتوقع فیصلے اور ان کے غیرمتوقع مضمرات سامنے آرہے ہیں۔

اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل نے کہا ہم ایک خطرناک دور میں زندگی گزار رہے ہیں،جیوپولیٹیکل کشیدگی صدی میں اعلیٰ سطح پر ہے،ہنگامہ بڑھتاجارہا ہے۔

انہوں نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں دنیا کےاہم لیڈروں سےتحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سےزیادہ ممالک کی جانب سےحساب کتاب کی غلطی کا گہراخطرہ ہے ۔

Comments are closed.