ایران نے ایٹم بم بنا یا تو ہم بھی بنا ہیں گے۔ سعودی ولی عہد

ریاض (ویب ڈیسک )سعودی عرب کی کابینہ نے جوہری توانائی پروگرام کی قومی پالیسی کی منظوری دے دی ہے جب کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اگر ایران نے نیوکلیئر بم بنایا تو ہم بھی ایسا ہی کریں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی کابینہ کی جانب سے جوہری توانائی پروگرام کی منظوری پرامن مقاصد کے لیے دی گئی ہے۔ یہ منظوری ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کے دورہ امریکا سے چند روز قبل دی گئی ہے۔

 

شہزادہ محمد بن سلمان 19 سے 22 مارچ تک امریکا کا تین روزہ دورہ کریں گے جس میں وہ امریکا سے جوہریمعاہدہ طے کرنے کے لیے بات چیت کریں گے۔ڑ

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی کابینہ کا منظور شدہ جوہری توانائی پروگرام بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق انجام دیا جائے گا۔

ادھر ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اگر ایران نے جوہری بم بنایا تو سعودی عرب بھی ضرور ایٹم بم بنائے گا۔

محمد بن سلمان کا کہنا ہےکہ سعودی عرب کسی قسم کا نیوکلیئر بم بنانا نہیں چاہتا تاہم اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اگر ایران نے نیوکلیئر بم بنالیا تو ہم بھی جلد از جلد ایسا ہی کریں گے۔

Comments are closed.