بھارت نےسلمان تاثیر کے بیٹے آتش تاثیر کی شہریت منسوخ کر دی

فوٹو :فائل

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) بھارت نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے آتش تاثیر کی شہریت منسوخ کر دی، وجہ یہ بتائی ہے کہ اس کا والد پاکستانی ہے.

بھارتی وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آتش تاثیر نے کاغذات جمع کراتے وقت یہ بات چھپائی کے ان کے والد پاکستانی تھے۔

نیویارک سے تعلق رکھنے والے مصنف اور صحافی آتش تاثیر جو کہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کا بیٹاہے اس کو پہلے بھارت نے شہریت دی تھی جو منسوخ کردی گئی ہے۔

بھارتی وزارت داخلہ کی ترجمان نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ آتش تاثیر پوچھے گئے سوالات کے جوابات دینے میں ناکام رہے۔ سوالات (پی آئی او) اور (او سی آئی) سے متعلق پوچھے گئے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ آتش تاثیر نے کاغذات جمع کراتے وقت یہ بات چھپائی کے ان کے والد پاکستانی تھے جبکہ آتش تاثیر نے بھارتی وزارت داخلہ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے نوٹس کا جواب دے دیا تھا۔

آتش تاثیر کی طرف اپنے جواب سے متعلق ای میل کی تصویر بھی ٹویٹر پر شیئر کی گئی ہے،او سی آئی کارڈ بھارتی نژاد غیر ملکیوں کو بھارت میں کام کرنے اور رہنے کا اجازت نامہ ہوتا ہے۔

آتش تاثیر کی وضاحت کےلیے شیئر کی گئی میل

آتش تاثیر بھارتی صحافی تؤلین سنگھ اور سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کا بیٹاہے لیکن آتش امریکی شہری ہے اور بھارت میں سکونت اختیار کی تھی.

آتش تاثیر نے بین الاقوامی میگزین ٹائمز میں بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف بھی لکھا تھا اور مودی کو ہندوستان تقسیم کرنے والا قرار دے کر پوچھا تھا کہ کیا بھارت مودی حکومت کو مزید پانچ سال برداشت کر پائے گا۔

Comments are closed.