کوئٹہ سے جدہ پی آئی اے کی براہ راست پروازیں شروع

جدہ(زمینی حقائق ڈاٹ کام)  پی آئی اے نے کوئٹہ سے جدہ کیلئےبراہ راست ریگولر پروازوں کا آغاز کردیا.

منگل 29 اکتوبر کو پی آئ اے کی پہلی فلائٹ پی کے 767 کوئٹہ سے 141 عمرہ زائرین کو لے کر  جدہ پہنچی. جدہ ائیر پورٹ پر  پاکستان قونصلیٹ کے افسران, محمد حسن قونصل اور پریس قونصلر محمد ارشد منیر نے مسافروں کا استقبال کیا.

اس موقع پر پی آئی اے کے کنٹری منیجر ارشد درانی بھی موجود تھے. یہ کوئٹہ سے پی آئی اے کی پہلی ریگولر پرواز تھی.  مسافروں نے اپنے تأثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے وہ عمرہ کیلئے  سعودی عرب بذریعہ کراچی آتے تھے.

اس پرواز کے آغاز کے بعد انکے پیسے اور وقت دونوں کی بچت ہوگی. انھوں نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ انکی توجہ سے ان کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ھے.

ارشد درانی نے بتایا کہ ہر ہفتہ دو فلائٹس,  منگل اور ہفتہ کے دن, کوئٹہ سے جدہ جائیں گی.  کوئٹہ سے جدہ کی پروازوں کے آغاز سے اب پاکستان سے سعودی عرب کیلئے ہفتہ وار  پروازوں کی تعداد 42 ہوجائے گی.

Comments are closed.