وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر سے ملاقات، وفود سطح کے مذاکرات

بیجنگ(نیٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں عمران خان نے مسئلہ کشمیر کی حمایت پر چینی صدر کا شکریہ ادا کیا۔

یہ ملاقات بیجنگ میں ہوئی،ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر وفاقی وزرا بھی شریک تھے ۔ وزیراعظم نے چینی صدر سے پاکستانی وفد کا تعارف کروایا۔

وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر کو کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا اور مسئلہ کشمیر پر حمایت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

وزیراعظم نے کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی بات کی۔ بعد ازاں دونوں ممالک کے مابین وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی۔

بعد میں وزیراعظم عمران خان اور صدرشی جن پنگ کی قیادت میں پاک چین مذاکرات میں دونوں ممالک معاشی اور تجارتی معاہدوں کا جائزہ لیا گیا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پربھی بات کی ۔

پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر کےمذاکرات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پربھی بات چیت ہوگی اور دونوں ممالک معاشی اور تجارتی معاہدوں کابھی جائزہ لیں گے۔

بیجنگ میں پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کا دوسرا دور ہوا ، جس میں وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ نے وفود کی قیادت کی۔

مذاکرات میں خطے کی تازہ صورتحال ،علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیااور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پربھی بات ہوئی جبکہ دونوں ممالک نے معاشی اور تجارتی معاہدوں کابھی جائزہ لیا۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی تھی ، جس کے بعد اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ چینی وزیر اعظم نے پاکستان کے اہم مسائل پر تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا سی پیک منصوبوں کی بر وقت تکمیل حکومت کی اوّلین ترجیح ہے، سی پیک پاکستان کی اقتصادی ترقی اور خطے میں خوش حالی کا سبب ہے.

چینی وزیر اعظم لی کے چیانگ نے اس موقع پر کہا تھا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ چینی سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھولے گا، اور معیشت مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان نے چینی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی جبکہ ملاقات میں معاشی اور اقتصادی شعبوں میں مضبوطی کے لیے مختلف معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے۔

Comments are closed.