من موہن سنگھ کرتار پور تقریب میں شریک ہوں گے، بھارتی میڈیا


اسلام آباد(ویب ڈیسک)بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کی کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی حامی بھر لی۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ من موہن سنگھ نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آنے کی دعوت قبول کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق من موہن سنگھ نے کرتار پور گوردوارہ پہلے جتھے میں جانے کی دعوت قبول کی ہے،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ دنوں ایک بیان میں کہا تھا کہ کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کو مدعو کر رہے ہیں کیونکہ وہ سکھ کمیونٹی کے نمائندے اور قابل احترام شخصیت ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب 9 نومبر کو ہو گی جب کہ سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریب 12 نومبر کو ہے۔

بھارتی میڈیا کے رپورٹس کے برعکس ابھی تک من موہن سنگھ کی جانب سے کرتار پورراہداری تقریب میں شرکت کی براہ راست تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

Comments are closed.