وزیراعظم عمران خان سے ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی کی ملاقات

اسلام آباد (زمینی حقائق )وزیراعظم عمران خان سے ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران  ایم ڈی پاکستان بیت المال نے وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان بیت المال کی ایک سال کی کار کردگی پیش کی اور احساس پروگرام کے تحت رواں مالی سال میں شروع ہونے والے دارلاحساس سنٹرز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ 10 ہزار سے زائد بچوں کو مکمل کفالت سمیت تعلیم و تربیت فراہم کی جائے گی پاکستان بیت المال کی جانب سے دی جانے والی سہولیات، جدید تقاضوں کے ہم آہنگ اسسٹیو ڈیوائس، مصنوعی اعضاء، اور معاشی بحالی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ایم ڈی بیت المال نے وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان بیت المال کی جانب سے مہلک بیماریوں میں مبتلا مستحق افراد کے علاج و معالجہ اور درخواست کے طریقہ کار کی آسانی اور سائیلین کو معلومات کی فراہمی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

وزیر اعظم کو پاکستان بیت المال کی موبائل ایپ اور سائیلین کی آسانی کے لئے شروع کیے جانے والے ون ونڈو آپریشن کے بارے بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ اعظم نے بیت المال کی جانب سے مستحق افراد کی آسانی اور فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

Comments are closed.