وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا آمین اللہ گنڈا پور کو اڈیالہ جیل کا دورہ کرنے سے روک دیا گیا

50 / 100

فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا آمین اللہ گنڈا پور کو اڈیالہ جیل کا دورہ کرنے سے روک دیا گیا ،حکومت پنجاب کی طرف سے وزیراعلیٰ کے پی کی طرف سے دورہ کے حوالہ سے کی گئی درخواست کے جواب میں انھیں آنے سے روکا ہے۔

پنجاب حکومت کی طرف سے ڈپٹی سیکرٹری جوڈیشل پشاور کو خط لکھ گیاہے دیا ہے خط میں کہا گیاہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنا جیل کا دورہ فی الحال التوا میں رکھیں ۔

خط میں بتایا گیاہے کہ پنجاب کی جیلوں میں سکیورٹی ایشوز کے باعث ملاقاتوں پر عارضی طور پر پابندی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی کل یعنی بدھ 13 مارچ کو اڈیالہ جیل میں دورے کی درخواست کی تھی، ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو کل اڈیالہ جیل دورے کی اجازت سے انکار کردیا۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے کہا گیاہے کہ جیلوں میں شدید سیکیورٹی تھریٹس ہیں اڈیالہ جیل دورے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اٹک،اڈیالہ ، ڈی جی خان میانوالی جیلوں کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو کل اڈیالہ جیل کا دورہ ملتوی کرنے کا کہہ دیا ہے،ذرائع کے مطابق کل اڈیالہ جیل کی سکیورٹی اور باونڈری وال پر جنگلے چیک اور بہتر کئے جائیں گے۔

واضح رہے پنجاب حکومت کی طرف آج منگل کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کی اجازت بھی نہیں دی گئی بلکہ میڈیا کو بھی بہت پیچھے دھکیل دیا گیا۔

Comments are closed.