وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس،کیلوں اور پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کردی گئی

50 / 100

فوٹو: وزیراعظم آفس

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہبازشریف کی صدارت میں نئی منتخب وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس،کیلوں اور پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کردی گئی،وزیراعظم نے وزرا سے گفتگو میں نئی منتخب حکومت کا روڈ میپ واضح کیا۔

اجلاس میں لئے گئے اہم فیصلے کئے گئے، وفاقی کابینہ نے وزارت تجارت کی سفارش پر کیلوں اور پیاز کی برآمد پر 15 اپریل 2024 تک پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی.

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں ہدایت جاری کہ ملک میں اشیائے خورونوش اور روز مرہ کی دیگر اشیاء کی قیمتوں کے کنٹرول کے لئے فی الفور ایک کمیٹی قائم کی جائے ۔

کمیٹی صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر اشیائے خورونوش اور روزمرہ کی دیگر اشیاء کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت تجارت کی سفارش پر کیلوں اور پیاز کی برآمد پر 15 اپریل 2024 تک پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی۔

یہ پابندی رمضان المبارک کے مہینے کے دوران کیلوں اور پیاز کی مارکیٹ میں وافر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے عائد کی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر نیدرلینڈز کے شہری محمد اورنگزیب کی پاکستانی شہریت دوبارہ حاصل کرنے کی درخواست منظور کرنے کی اجازت دے دی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت انسداد منشیات کی سفارش پر میجر جنرل عبدالمعید ہلال امتیاز ملٹری کی بطور ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس تعیناتی کی منظوری دے دی۔

Comments are closed.