بیرسٹر گوہر تحریک انصاف کےچیئرمین، عمرایوب سیکرٹری جنرل منتخب

52 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: بیرسٹر گوہر تحریک انصاف کےچیئرمین، عمرایوب سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں،تحریک انصاف نےانٹرا پارٹی الیکشن کیلئےامیدواروں کی فائنل لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔

تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کی جاری کردہ فائنل لسٹ کے مطابق، بیرسٹر گوہر علی پاکستان تحریک انصاف کے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب ہوئے۔

اعلامیہ میں کہا گیاہے عمر ایوب بلا مقابلہ مرکزی جنرل سیکریٹری منتخب جب کہ
علی امین گنڈا پور کے پی کے کے پارٹی صدراور یاسمین راشد بلا مقابلہ صدر پنجاب منتخب ہو گئیں۔

حلیم عادل شیخ بلا مقابلہ صدر پی ٹی آئی سندھ منتخب ہو گئے، جب کہ صدر بلوچستان کے عہدے کیلئے تین امیدوار میدان میں آ گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی صدارت کےلئے امین خان بادوزئی، داؤد شاہ، منیر احمد بلوچ میں مقابلہ ہے۔

اعلامیہ میں واضح کیاگیاہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کوئٹہ میں صدر کے عہدے پر انتخابات کے بعد 3 مارچ کو کیا جاے گا۔

Comments are closed.