پیپلزپارٹی آج ن لیگ سےمل کرحکومت بنانے کا فیصلہ کرےگی، انکار ممکن نہیں

50 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

محبوب الرحمان تنولی

اسلام آباد: پیپلزپارٹی آج ن لیگ سےمل کرحکومت بنانے کا فیصلہ کرےگی، انکار ممکن نہیں ہے، ذرائع کا کہنا ہے پیپلز پارٹی عوام کو مشاورت کا تاثر دینے کیلئے اجلاس کررہی ہے.

ذرائع کے مطابق نہ پیپلزپارٹی کے پاس اقتدار سے انکار کا آپشن ہے اور نہ ہی پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اتنی طاقتور ہے کہ وہ آصف علی زرداری کی رائے سے اختلاف کرے، اختلاف رائے اجلاس میں تجویز یا تقریر تک محدود رہے گا.

انتخابات کے دوران دونوں جماعتوں کی جانب سے مخالفت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی گئی جب کہ بعض رہنماوں نے آئندہ اتحاد نہ کرنے کے بھی بیانات دیئے تاہم یہ بھی عوام کو ڈاج دینے کیلئے حکمت عملی تھی.

ذرائع کے مطابق جنھوں نے ن لیگ کی ہار جیت میں تبدیل کرائی، سندھ میں پیپلز پارٹی کی مدد ہے وہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ دونوں جماعتیں مستقبل کی طے شدہ پیش بندی سے انحراف کریں.

پیپلزپارٹی کی سی ای سی اگر انکار کر دے کہ ن لیگ سے مل کر نہیں چلنا تو تب تسلیم کیا جاسکتا ہے کہ سی ای سی با اختیار ہے اور باپ اور بیٹے پر مشتمل پیپلزپارٹی کی قیادت کی خواہش کے بر عکس فیصلہ کیا گیا ہے.

لیکن ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پیپلز پارٹی کو اقتدار سے الگ رہنے کا آپشن دیا ہی نہیں گیا کیونکہ اس صورت میں مبینہ دھاندلی کے سارے جتن رائیگاں چلے جانے ہیں اور اربوں روپے کے اخراجات بھی.

اس بات کا قوی امکان ہے کہ پیپلز پارٹی آج مسلم لیگ ن سے مل کر حکومت بنانے کا اعلان کر دے گی، تاہم سی ای سی کی تجاویز کا جواز بنا کر مطالبات کی فہرست بڑھائی جاسکتی ہے.

Comments are closed.