نوازشریف کی درخواست پراین اے 15مانسہرہ کیلئے حکمنامہ جاری کر دیا گیا
فوٹو : فائل
اسلام آباد:قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کی درخواست پراین اے 15مانسہرہ کیلئے حکمنامہ جاری کر دیا گیا، الیکشن کمیشن تورغر الیکشن کمیشن نے تحریری حکمنامہ جاری کیا ہے.
درخواست پرچیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں چاررکنی کمیشن نے سماعت کی، کمیشن نےامیدوارمیاں نوازشریف کی درخواست پرآر او سے 3 دن میں جواب طلب کرلیا.
حکمنامہ کے مطابق فارم 47کے مطابق آزادامیدوار محمدگستاسب خان نے 105249ووٹ لیے ،درخواستگزارمیاں نوازشرید نے 80382ووٹ حاصل کیے.
این اے 15 کے امیدوار نوازشریف نےحلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی استدعاکی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ125پولنگ اسٹیشننز کے فارم45کے نتائج وصول کیے بغیرفارم47جاری کیاگیا.
سابق وزیراعظم نوازشریف نے این اے 15 کے نتائج کو چیلنج کیاتھا، حلقے میں 9082ووٹ مستردہوئے جبکہ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 38.38رہی ہے، تور غر ضلع کا پرانا نام کالا ڈھاکہ تھا.
Comments are closed.