ن لیگ کے حکیم ثنااللہ سمیت بڑے بڑے نام طوفان پی ٹی آئی میں بہہ گئے
فوٹو: فائل
لاہور: ن لیگ کے حکیم ثنااللہ سمیت بڑے بڑے نام طوفان پی ٹی آئی میں بہہ گئے، حکیم رانا ثنااللہ رہے نہ تحریک انصاف کو سیاست سمجھانے والے خواجہ سعد رفیق، ایک کو فیصل آباد میں دوسرے کو لاہور میں ہار کا منہ دیکھنا پڑا۔
خواجہ سعد رفیق کے علاوہ شیخ روحیل اصغر اور میاں نعمان کو شکست کھانا پڑی، رانا مشہود بھی ہار گئے،گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 78 میں خرم دستگیر بھی پی ٹی آئی کے منہ زور طوفان میں بہہ گئے۔
لاہور کے حلقے این اے 122 میں سعد رفیق کو لطیف کھوسہ نے ہرادیا،مسلم لیگ ن کے شیخ روحیل اصغر لاہور کے حلقہ این اے 121 سے شکست کھا گئے،این اے 129 سے میاں نعمان کو شکست ہوئی، جبکہ رانا مشہود پی پی 172 بھی اپنی سیٹ نہ جیت سکے۔
اسی طرح فیصل آبادمیں رانا ثنااللہ کو حلقہ این اے 100 سے آزاد امیدوار نثار جٹ نے شکست دی،رانا ثنا اللہ کے داماد احمد شہریار پی پی 116 سے اپنی سیٹ نہ بچا سکے۔
فیصل آباد کے حلقہ این اے 102 میں عابد شیر علی کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔این اے 83 سرگودھا سے محسن شاہ نواز رانجھا بھی پارلیمنٹ سے آؤٹ ہوگئے۔
ننکانہ کے حلقہ این اے 111 سے برجیس طاہر بھی اپنی سیٹ ہار گئے۔این اے پندرہ مانسہرہ سے قائد ن لیگ نوازشریف بھی نہ جیت سکے۔
Comments are closed.