شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں شکست تسلیم کرلی
فوٹو: فائل
راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں شکست تسلیم کرلی۔
عوامی مسلم لیگ کے رہنما اور شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ہم این اے 56 اور این اے 57 سے اپنی شکست تسلیم کرتے ہیں۔
ان کے بھتیجے راشد شفیق نے کہا کہ جہاں ہمیں اپنی شکست کا غم ہے وہیں اس بات کی خوشی بھی ہے کہ راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کو بھی شکست ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار سیمابیہ طاہر اورشہریار ریاض کو مبارک باد دیتا ہوں۔
Comments are closed.