آئندہ انتخابات سے قبل ہی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 88 امیدوار انتقال کرگئے
فوٹو: فائل
اسلام آباد: آئندہ انتخابات سے قبل ہی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 88 امیدوار انتقال کرگئے،انتقال کرجانے والوں میں قومی اسمبلی کے 9 اور صوبائی اسمبلیوں کے 79 امیدوار شامل ہیں۔
ذرائع الیکشن کمیشن قومی اسمبلی اور کے پی صوبائی اسمبلی کے ایک آزاد امیدوار دہشت گردی کے واقعہ میں چل بسے، باجوڑ میں قتل ہونے والے پی ٹی آئی کے امیدوار ریحان زیب ان میں شامل ہیں.
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 باجوڑ اور کے پی صوبائی اسمبلی کے حلقہ 22سے آزاد امیدوار ریحان زیب خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد ان حلقوں میں انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ کے پی 91کوہاٹ میں انتخابی امیدوار عصمت اللہ 30جنوری کو انتقال کرگئے، خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کے حلقہ کے پی 91کوہاٹ میں انتخابی امیدوار کے انتقال باعث انتخابات ملتوی ہوگئے۔
قومی اسمبلی کے 8اور صوبائی اسمبلیوں کے 78امیدوار حتمی فہرستیوں کے اجرا سے قبل وفات پاگئے، قومی اسمبلی کے ایک امیدوار قتل اور ایک امیدوار کے انتقال سے رحلت کرجانے والے امیدواروں کی تعداد 88ہوگئی۔
حتمی فہرستیں کے اجرا سے قبل انتقال کے سبب 86 حلقوں میں انتخابات ملتوی نہیں کئے گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے تمام تر صورتحال کے باوجود انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی بجائے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے.
Comments are closed.