شدید سردی کے بعد بالآخر بارش کی خبر آگئی، بالائی علاقوں میں برفباری
فوٹو: فائل
اسلام آباد: شدید سردی کے بعد بالآخر بارش کی خبر آگئی، بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا میں جمعرات سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری ہو گی رپورٹ کے مطابق ملک میں سردی کی شدت برقرار ہے، جمعہ کو بلوچستان میں بادل برسنے کا امکان ہے۔
خشک اور خون جما دینے والی خشک سردی کی لہر کے دوران بلوچستان کے شمالی اور شمال مغربی اضلاع میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں پارا منفی 6 ڈگری تک گرنے سے تالابوں میں پانی جم گیا جبکہ پنجاب اور بالائی سندھ میں دھند کا سلسلہ برقرار ہے.
اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت متعدد شہر دھند کی لپیٹ میں ہیں تاہم گزشتہ رات وفاقی دارالحکومت میں دھند تین دن کے مقابلے میں نسبتاً کم تھی.
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 پروازیں منسوخ اور 14 تاخیر کا شکار ہوگئیں جبکہ پشاور تا اسلام آباد، ہزارہ، سوات روڈ پر ٹریفک معطل ہے۔
Comments are closed.