چینی نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات
فوٹو: آئی ایس پی آر
راولپنڈی: چینی نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات، چینی وزیر نے جنرل عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی چینی نائب وزیر خارجہ نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاک فوج کی خدمات اور کاوشوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے چینی نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ معاملات پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں دفاعی شراکت داری پر بھی تبادلہ خیال کیا، چینی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین بہترین اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں۔
چینی نائب وزیر خارجہ نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاکستان کی کاوشوں کا سراہا اور سی پیک منصوبوں کیلئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔
آرمی چیف نے چینی نائب وزیر خارجہ کی جانب سے پاک فوج کی خدمات کا اعتراف کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کی مشترکہ فہم پر مبنی ہیں۔
Comments are closed.